Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب انتقامی کا رروائیاں بندکرے،نواز شریف

 
لندن... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فواد حسن فواد کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے۔ نیب ن لیگ کے خلاف انتقامی کا رروائیاں بندکرے ۔لندن میں ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ فواد حسن فواد کی گرفتاری کی خبر سنی ہے۔ یہ افسوسناک خبر سن کر بہت دکھ ہوا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب غیر جانبدار نہیں رہا۔ احتساب ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ درخواست فارورڈ کر دی گئی ۔جج صاحب نے کہا ہے کہ اس درخواست کے لئے یہ متعلقہ عدالت نہیں ۔ دریں اثناءسابق وزیر قانون پنچاب راناثناءاللہ نے کہا کہ فواد حسن فواد انتہای اےمانداراور قابل آفےسر تھے ۔ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد یہ گرفتاری متوقع تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب شفاف طرےقے سے کام نہیں کررہا ۔ اس کی کارروائیاں جانبدارانہ ہیں ۔ جےسے احد چیمہ کی گرفتاری پر عمران خان نے کہا تھا کہ طوطا پکڑا گےا ہے وہ سب کچھ بولے گا جس سے شریف خاندان کی بہت سی کرپشن سامنے آئے گی مگر نیب اب تک احد چیمہ کے نام پر 2 گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے سوا کسی چےز کا سراغ نہیں لگا سکی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ محض انتقامی کا رروائیاں ہیں۔ ان کا مقصد سنسنی پھےلانے اور ساست دانوں کو بدنام کرنا ہے۔ 

شیئر: