Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بن لادن گروپ کی تنظیم نو، خاندان 63.8فیصد حصص کا مالک

ریاض.... باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بن لادن گروپ کی تنظیم نو ہوئی ہے۔ اس سے جمود ٹوٹے گا اور نئی زندگی پیدا ہوگی۔ بن لادن خاندان کے 15افراد 63.8فیصد حصص مالک کے طور پر گروپ میں رہیں گے۔ باقی ماندہ 36.2 فیصد حصص کی مالک وزارت خزانہ کے ماتحت کمپنی ”استدامہ“ ہوگی۔ ذرائع کا کہناہے کہ گروپ کو دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے تنظیم نو کی گئی ہے۔

شیئر: