Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برٹش کونسل کویت کے زیر اہتمام ایجوکیشن فیئر

 
کویت (محمد عرفان شفیق)برٹش کونسل کویت کے زیر اہتمام طلبہ کے لئے ایجوکیشن فیئر کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانیہ کی 25سے زائد یونیورسٹیوں اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ایجوکیشن فیئر کا مقصد طلبہ میں برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے معلومات اور آگاہی فراہم کرنا تھا۔
اردو نیوز ایپ ڈاون لوڈکریں
 ان یونیورسیٹوں میں انجینئرنگ، طب، اکاونٹنگ اور بزنس اسٹڈی کے شعبے میں تعلیم دی جاتی ہے۔ برٹش کونسل کویت کے پروجیکٹ مینجر عمران یوسف نے بتایا کہ وہ طلبہ جو اعلیٰ تعلیم کے لیے یوکے جانا چاہتے ہیں، یہاں پر موجود یونیوسٹیوں کے نمائندگا ن سے براہ راست معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور داخلے کا طریقہ کار، اسکالر شپ جیسے معلومات سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایجوکیشن فیئر میں پاکستانی، انڈین اور دیگرممالک کے طلبہ اور انکے والدین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور اپنے اپنے شعبے کے متعلق معلومات حاصل کیں۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: