Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوپیاں میں کانسٹیبل جاوید احمد ڈار کا قتل

پلوامہ۔۔۔۔جموں کشمیر کی شوپیاں میں عسکریت پسندوں نے کانسٹیبل جاوید احمد ڈار کو اغوا کرکے قتل کردیا۔ شوپیاں میں بیہل کاچ ڈوگرا علاقے کے رہنے والے جاوید احمد ڈار کا اس وقت اغوا ہوا جب وہ اپنے گھر کے قریب میڈیکل اسٹور پر تھے۔ افسران نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوراسلحہ سے لیس تھے۔ وہ جاوید کے گھر میں داخل ہوئے ۔وہاں تلاش کرنے کے بعدوہ میڈیکل اسٹور پہنچے جہاں سے اغوا کرلیا گیا۔واضح ہوکہ اس سے قبل 14جون کو ہندوستانی فوج کے جوان اورنگ زیب کوشوپیاں علاقے سے اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ عیدکا تہوار منانے گھر جارہے تھے۔انہیں قتل کردیا گیا تھا۔ ان کی لاش پلوامہ کے گس سو گاؤں سے برآمد ہوئی تھی۔ اورنگ زیب ضلع پونچھ کے رہنے والے تھے۔ وہ 44قومی رائفل ( آر آر ) میں تعینات تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -لکھنؤ: طلبہ کی ہنگامہ آرائی کے بعد یونیورسٹی بند، ٹیچروں کی پٹائی

شیئر: