قطر جانیوالوں کی تعداد میں 40فیصد کمی
واشنگٹن۔۔۔۔سی این بی سی امریکی چینل نے بتایا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی 5ماہ کے دوران قطر جانیوالوں کی تعداد میں 40فیصد کمی واقع ہوگئی۔ قطر کا دارالحکومت دوحہ خالی خالی نظر آنے لگا۔نجی ادارے بیٹھتے جارہے ہیں۔ بیشتر بڑے ریستوران اور دکانیں بند ہورہی ہیں۔ ہوٹلوں نے خلیجی اور عرب بائیکاٹ کے باعث دسیوں کارکنان کی چھٹی کردی ہے۔