Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کی نگرانی کریں گے‘ چیف جسٹس

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کے لیے بنائے اور جمع کیے گئے فنڈز کی نگرانی کی جائے گی جس کے بعد کوئی بھی اسے کھا نہیں سکے گا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے قوم سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرانے کی اپیل کی ہے، قوم کے بچے پیسے جمع کرکے دے رہے ہیں، اس کے علاوہ عدالت عظمیٰ کے ججز بھی فنڈز دینے میں کسی سے پیچھے نہیں، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر ڈیمز کے حوالے سے ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی۔ جس سے پتا چلے گا کہ ڈیمز فنڈز میں کتنے پیسے جمع ہو چکے ہیں۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کو بھی اپنی ویب سائٹ پر یہ معاملہ اٹھانے کا کہا گیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیمز فنڈز پر پہرہ دیا جائے گا، ایسا نہیں ہو سکتا کہ کمیشن کے لوگ ان فنڈز سے گاڑیاں اور گھر خریدیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چند روز قبل وفاقی حکومت کو فوری طور پر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم تعمیر اور اس حوالے سے 3 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام ایک اکاؤنٹ بھی کھولنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے قوم سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے اس اکاؤنٹ پیسہ جمع کرانے کی بھی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:- - - -پاکستان اور ترکی میں 4بحری جہازوں کی تیاری کا معاہدہ

شیئر: