Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف 10 دن میں اپیل کرسکتے ہیں

لاہور...سینئر وکیل اور سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف 10 دن میں اپیل کرسکتے ہیں۔ نواز شریف کو اگر وطن واپسی پر گرفتار کرنا چاہیں تو کیا جاسکتا ہے لیکن اگر وہ واپس نہیں آئے تو انہیں دیگر طریقوں سے بلانے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے عدالت کی جانب سے فیصلے کو مسلسل موخر کرنے پر کہا کہ یہ عمل انتہائی غیر معمولی تھا۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کی جانب سے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا کہنا بھی غیر معمولی تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بہت تنازعات کا شکار ہوا ۔ اس پر تنازع کھڑا ہوگا کیونکہ اس کیس میں نواز شریف کے وکلاءکی جانب سے بھی اس طرح کے دلائل نہیں دیئے گئے جو دینے چاہیے تھے۔اس ریفرنس کے دوران سارا عمل قانون اور آئین سے مبرا تھا اور یہ فیصلہ تنازع کا شکار ہوا ہے۔ایک سوال پر عرفان قادر نے کہا کہ یہ کہنا نواز شریف کے وکلاءکمزور تھے یہ بات غلط ہے۔میں اسے ماننے کو تیار نہیں۔
مزید پڑھیں:نوازشریف نے وطن واپسی کا اعلان کردیا

شیئر: