Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کو ہمدردی کے ووٹ ملیں گے؟

لندن ... ایون فیلڈ ریفرنس کے عدالتی فیصلہ ملکی سیاست پر کیا اثرات مرتب کرے گا ۔ن لیگ کو آئندہ انتخابات میں ہمدردی کے ووٹ ملیں گے یا اس کا سارا فائدہ تحریک انصاف اٹھائے گی۔ عدالتی فیصلے کی ٹائمنگ پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ن لیگ کے حلقے یہ بات بھی کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو کرپشن کے الزام میں نہیںJ آمدن سے زائد اثاثوں پر سز ادی گئی۔ عالمی میڈیا نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف وطن واپس آکر جیل چلے گئے تو ن لیگ کو ہمدردی میں زیادہ ووٹ ملیں گے۔ عدالتی فیصلے کے 25 جولائی کو عام انتخابات پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔نواز شریف اگر وطن واپس آکر گرفتار ہوگئے تو ہمدردی کی صورت میں انہیں ووٹ زیادہ ملنے کا امکان ہے۔ اگر وطن واپس نہ آئے تو ان کی پارٹی کا ووٹ بینک مزید کم ہوسکتا ہے۔ یہ بات طے ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی سزا انتخابات پر براہ راست اثر انداز ہوگی۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سب نظریں نواز شریف کے اگلے اقدام پر لگی ہوئی ہیں۔ اگر وہ وطن واپس آکر جیل چلے جاتے ہیں تو ان کا یہ عمل ن لیگ کی انتخابی مہم کو متحرک کرنے کا باعث بنے گا ۔ انہیں ہمدردری کی صورت میں ووٹ پڑسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:عوامی عدالت بھی لگنے والی ہے،شہباز شریف
 

شیئر: