Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو 11 اور مریم کو8 سال کی سزا کیوں ؟

  اسلام آباد ...ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق نواز شریف کو اور مریم  نواز کو ایک ایک سال اضافی سزا بھی سنائی گئی ۔ اس طر ح نواز شریف کو10 کے بجائے مجموعی طور پر 11 اور مریم نواز کو7کے بجائے مجموعی طور پر8 سال کی سزا سنائی گئی ۔ مریم نواز کی 7 سال اور ایک سال اضافی سزائیں جبکہ نواز شریف کی 10 سال اور ایک سال اضافی سزائیں ایک ساتھ شروع ہونگی۔عدالتی فیصلے کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو تفتیشی ایجنسی سے تعاون نہ کرنے پرشیڈول 2 کے تحت ایک ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔فیصلے میں یہ بھی کہاگیا کہ ملزمان 10سال تک کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتے۔ تمام مجرمان کو اپیل میں جانے سے پہلے سرنڈر کرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں:تکبر اب بھی نہیں ٹوٹا؟
 

شیئر: