کیپٹن صفد ر کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم روانہ
اسلام آباد ...نیب کی تفتیشی ٹیم کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لئے مانسہرہ روانہ ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ کیپٹن صفدر مانسہرہ میں اپنے گھر پر موجود نہیں۔ نیب کی ٹیم نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے لئے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجرم کی گرفتاری میں مدد دی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ کیپٹن صفدر گرفتاری دینے کے لئے تیار ہیں ۔نواز شریف کے گرین سگنل کا انتظار کر رہے ہیں جب۔ وزارت داخلہ نے پہلے مرحلے میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے جس کا مقصد انہیں گرفتاری دینے کا ایک موقع فراہم کرنا ہے۔اگر وہ گرفتاری نہیں دیتے تو دوسرے مرحلے میں ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔