بیوی نے شوہر کی پٹائی کر دی
حیدرآباد...ریاست تلنگانہ کے ضلع بھونگیرمیں معشوقہ کے ساتھ موجود شوہرکو بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اوران دونوں کی جم کرپٹائی کردی۔ سرکاری ملازم پرساد کی شادی چند سال پہلے نرملا سے ہوئی تھی۔ اس دوران شوہرکے تعلقات ایک دوسری خاتون سے قائم ہوگئے۔ گزشتہ روز وہ دونوں ایک مکان میں موجود تھے۔ اطلاع ملتے ہی بیوی اپنے رشتہ داروں کے ساتھ وہاں پہنچ گئی اور اس نے ان دونوں کی پٹائی کرکے انھیں پولیس کے حوالے کردیا۔