Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال

کراچی ..مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے۔مسلم لیگ ن کے وفد نے کوبلاول ہاو س کراچی پہنچ کر پیپلز پارٹی رہنماو ں سے ملاقات کی۔ کراچی میں عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کو شرکت کی دعوت دی۔اے پی سی کی دعوت کو پیپلز پارٹی نے قبول کرلیا ۔ سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود اور شاہ محمد شاہ نے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور راشد ربانی سے ملاقات کی ۔سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔آل پارٹیز کانفرنس نواز لیگ کی میزبانی میں ہو گی۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکر یٹری وقار مہدی کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو شرکت کریں گے ۔نواز لیگ کی آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا اچھا ہے ہم ضرور شرکت کریں گے ۔
مزید پڑھیں: بلاول کا قافلہ روکے جانے کا نوٹس

شیئر: