عمران خان کے سامنے نواز شریف زندہ با دکے نعرے
اسلام آباد... تحریک انصاف کے کنونشن کے دوران ن لیگ نے احتجاج کیا ۔کارکنوں نے عمران خان کے سامنے نواز شریف زندہ باد اور عمران خان نا منظور کے نعرے لگا د ئیے۔ پی ٹی آئی کا کنونشن وفاق دارلحکومت کے کنونشن سینٹر میں ہوا ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسٹیج پر پہنچے تو وہاں پر موجود چند افراد نے عمران خان کے سامنے نواز شریف کے حق میں نعرے لگا د ئیے۔ عمران خان مسکراتے رہے ۔وہاں موجود سیکیورٹی نے نعرے لگانے والوں کو کنونشن سینٹر سے باہر نکال دیا ۔