پکنک پر جانیوالے 39 افرادبچا لئے گئے ،ایک ہلاک
نئی دہلی۔۔۔۔ ملک کی کئی ریاستوں میں شدید بارش سے سیلاب آگیا۔مہاراشٹر اور گجرات کے مختلف علاقوں میں بارش سے تباہی پھیل گئی۔ ممبئی سے متصل بسئی کے چنچوٹی میں پکنک منانے گئے 40افراد بارش کے پانی کے ریلے میں بہہ گئے ۔ گاؤں والوں نے انتظامیہ کوواقعہ کی اطلاع دی۔این ڈی آر ایف اور فضائیہ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کارروائی شروع کردی۔ امدادی ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے 39افراد کو نکالا جبکہ بھاویش گپتا نامی شخص کی موت ہوگئی۔ممبئی سے 20کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بھیونڈی میں بارش نے شہر کی شکل بگاڑ کر رکھ دی ہے۔موسلا دھار بارش کی وجہ نکاسی آب کا گندا پانی سڑکوں پرآگیا جس سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔