Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی.... نیب کی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا۔ نیب کی ٹیم نے راولپنڈی میں ن لیگ کی ریلی میں شریک کیپٹن صفدر کو گھیرے میں لے کر حراست میں لیا ۔اس موقع پر کارکنوں نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تاہم اسے ناکام بناد یا گیا ۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے ۔ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ۔ پاکستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں ۔سازشی چاہتے ہیں کہ پاکستان آگے نہ بڑھے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کو جھوٹا کیس سمجھتا ہوں ۔جھوٹا انسان واجد ضیاءاس کی انکوائری کررہا تھا ۔احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔اس سے قبل ایک آڈیو پیغام میںکیپٹن صفدر نے آڈیو بیان میںباضابطہ گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری دینا غیرت کا تقاضہ ہے ۔ لیگی قیادت کے حکم پر مانسہرہ کے بجائے کسی اور مقام سے گرفتاری دوں گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ادنیٰ سے کارکن ہوں۔پہلے میرے دل نے کہا کہ سینٹر سے گرفتاری دوں لیکن پارٹی قیادت پر اپنا فیصلہ بدلا ۔انہوں نے مانسہرہ کے عوام سے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنانے کی بھی اپیل کی ۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کی گرفتاری،نگراں حکومت کا بڑا امتحان

شیئر: