Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمر درد کا بہانہ بناکر بھاگیں گے نہیں،مریم

لندن...سابق وزیرا عظم کی صاحبزادی اور ان لیگ کے رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت دیکھنے والوں کی لڑائی ہم لڑیں گے۔ کمر درد کا بہانہ بناکر بھاگیں گے نہیں۔ قربانی ہم دیں گے۔ فائدہ آنے والی نسلوں اور قوم کا ہوگا ۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے قدم بڑھا دیا ۔قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔ ووٹ کو عزت دو کی تحریک فصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ میں اور نواز شریف پاکستان میں جمہوریت دیکھنے والوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قربانیوں سے آنے والی نسلیں اور قوم کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لیڈر سزا سُن کر پاکستان سے بھاگ آتے ہیں لیکن ہم سزا بھگتنے کے لئے پاکستان جائیں گے ۔کمر درد کا بہانہ بنا کر ڈاکٹروں کی طرح بھاگ نہیں جا ئیں گے۔ حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے جمعہ کو پاکستان پہنچیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج کا ماننا نہ ماننا بعد کی بات ہے۔دریں اثناءٹوئٹر پر بیان میں مریم نواز نے کہا کہ لگتا ہے غلطی در غلطی کرنے والوں نے ایک اور غلطی کر دی۔ا نہیں یقین تھا کہ اہلیہ کی شدید علاللت اور بیٹی کی گرفتاری سے ڈر کر نواز شریف واپس نہیں آئیں گے مگر وہ یہ بھول گئے کہ وہ آئین و قانون کا رکھوالا ،عوام کا نمائندہ نواز شریف ہے۔ بزدل ڈکٹیٹر نہیں۔
مزید پڑھیں:نیب نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا

شیئر: