سونے کی درآمد کم ہوکر 44 ٹن رہ گئی
ممبئی - - - - ماہرین نے کہا ہے کہ جون کے دوران ہند کی سونے کی درآمد کم ہوکر 44 ٹن رہی جس کی وجہ ملکی کرنسی کی شرح تبادلہ میں کمی کے باعث سونے کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ہندوستانی ماہرین کی تنظیم جی ایف ایم ایس سمیت مختلف تنظیموں کے ماہرین کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق جون کے دوران سونے کی ملکی درآمد 44 ٹن رہی جبکہ جون 2017 ء میں 58.9 ٹن سونا درآمد کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ جنوری سے جون کے دوران سونے کی ملکی درآمدات 2017 ء کے مقابلے میں مجموعی طور پر 38 فیصد کمی کے ساتھ 318.2 ٹن رہیں۔