Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مجرموں کی گرفتاری کیلئے تعاون کرینگے،علی ظفر

  لاہور...وفاقی نگراں وزیراطلاعات علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت مجرموں کی گرفتاری کے لئے نیب سے بھرپور تعاون کرے گی۔قانون ہر ایک کےلئے برابر ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوںنے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام عدالتی فیصلے کے بعد ان پر عمل در آمد کرانا ہے۔اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ ہائی کورٹ جائے۔عدالتی فیصلے عام انتخابات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ عدالتیں آئین اور قانون کے تحت کام کر رہی ہیں۔انہوںنے کہا اگر عدالت نے فیصلہ معطل نہ کیا اور ضمانت نہ ہوئی تو گرفتاری دینا پڑے۔انہوں نے کہاکہ ملک سے باہر جانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ماضی میں ایجنسیوں کے کہنے پر بغیر سوچے سمجھے ای اسی ایل میں نام ڈالے گئے۔جب بھی کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا ہوگا تو ہم اس پر مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے۔زلفی بخاری کا نام ای سی ایل پر نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ 3 دریاوں میں پانی آتا ہے۔ پاکستان میںصرف 2 ڈیم بنائے گئے۔ ہمیں 14 سے 15 ڈیم بنانے چاہیے تھے،دنیا میں پانی پر بڑے بجٹ رکھے جاتے ہیں،بدقسمتی سے پانی کے اوپر پاکستان کا بجٹ صرف 4 سے 7 فیصد ہے۔ دنیا کے دوسرے ممالک 20 سے 25 فیصد رقوم پانی کے منصوبوں پر خرچ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:نیب نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا

شیئر: