محمد عرفان شفیق ۔ کویت
گزشتہ روز کویت کے معروف ریسٹورنٹ میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے عہدیداروں نے صدر اخلاق احمد ملک، نائب صدر محمد شہزاد الرحمن بٹ، جنرل سیکریٹری سید صداقت علی ترمذی، ایگزیکٹو ممبر ملک تبسم، آرگنائزر سوشل ویلفیئر ونگ محمد ریاض انجم نے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پی ٹی آئی کویت پیر امجد حسین سے ملاقات کی ۔
پیر امجد حسین نے گزشتہ دنوں بنی گالہ پاکستان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ پیر امجد نے تمام کارکنان کو بتایا کہ عمران خان نے نہ صرف انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت بلکہ تمام بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کے نام پیغام دیا ہے کہ وہ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں بھرپور شرکت کریں اور ایک روشن اور نئے پاکستان کیلئے بلے کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بنائیں۔پیرامجد نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملاقات میں بڑے وثوق سے کہا کہ ان شاء اللہ اس مرتبہ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان سے کلین سویپ کریگی اور کسی کی شراکت کے بغیر ایک مضبوط حکومت بنائیگی۔ عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قوم کا اثاثہ قرار دیا۔
پیر امجد حسین نے عمران خان سے کویت کے ویزہ مسائل کے بارے میں بھی گفتگو کی جس پر عمران خان نے کہا کہ ان شاء اللہ الیکشن کے بعد وہ کویت کا دورہ ضرور کروں گا اور تمام مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
مزید پڑھیں:- - - -تمام کرپٹ عناصر کے خلاف بھی فیصلہ ہونا چاہئے،پاکستانی کمیونٹی