Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باغپت جیل میں مافیا ڈان منا بجرنگی کا قتل،جیلر معطل

لکھنؤ۔۔۔۔۔مغربی اتر پردیش کے باغپت کی ضلع جیل میں سنیل راٹھی نے پروانچل کے نامور مافیا ڈان پریم پرکاش عرف منا بجرنگی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ گولیاں زیادہ تر سر میں لگیں جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔اس واردات کے بعد جیل انتظامیہ کے ہوش اڑ گئے کہ جیل میں اسلحہ کہاں سے آیا ؟ راٹھی اور منا کے مابین کوئی دشمنی کا ریکارڈ نہیں تو پھر بجرنگی کوکیوں قتل کیاگیا؟پولیس ان سوالوں کے جواب تلاش کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل کے بعد راٹھی نے اسلحہ گٹر میں پھینک دیا۔ پولیس اسلحہ تلاش کرنے میں مصروف ہے۔
جیل میں جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا وہاں سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب نہیں ۔ منا بجرنگی کے قتل کے واقعہ کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تحقیقات کا حکم دیدیا اور باغبت ضلع کے جیلر کو معطل کردیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جیل احاطے میں اس قسم کی واردات کا ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔ اس معاملے میں تحقیقات کرواکر قصورواروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔واضح ہو کہ منا بجرنگی بی ایس پی کے سابق رکن اسمبلی لوکیش دکشت سے بھتہ وصول کرنے کے جرم میں جھانسی جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس معاملے کی سماعت کیلئے عدالت میں پیش کرنے اُسے جھانسی سے باغپت لایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -’’باہر کے لوگ‘‘ تاج محل میں نماز ادا نہیں کرسکتے ہیں، سپریم کورٹ

شیئر: