Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار مانی پی ایس پی میں شامل

کراچی...ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار مانی سمیت ایم کیو ایم کے مختلف یو سی چیئرمین نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اختیار کر لی ۔ اس موقع پرپریس کانفرنس میں چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی کی کوششوں سے شہداءقبرستان میں لاشیں جانے کا سلسلہ رک گیاہم نہیں ہوتے تو 300 کے بجائے 3 ہزار لوگ لاپتہ ہوتے ۔ مطالبہ کیا تھا کہ بلوچستان کے طرز پر کراچی کے نوجوانوں کو بھی عام معافی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجروں اور پختونوں کے نام نہاد رہنماوں سے کہنا چاہتا ہوں سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ نہ کرو ۔دلوں کی ایڈجسٹمنٹ کرو ۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ساتھ نارتھ ناظم آباد سے یوسی چیئرمین ان کا پورا پینل اپنے پوری برادری کے ساتھ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ ٹی وی آرٹسٹ مانی ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔ اس مو قع پر اداکار مانی نے کہاکہ پچھلے دنوں جب دوبارہ نعرہ لگایا گیا جاگ مہاجر جاگ کا تو میرا خون کھولا کہ دوبارہ یہ وہ منجن بیچنا شروع کر رہے ہیں۔سب نے دیکھا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے اپنی راتیں خراب کر کے کراچی کو بنایا۔یہاں گاڑیاں اور پیسہ نہیں لیکن کارکنان ہیں جو الیکشن جیتنے کے لئے ضروری ہیں ۔ میں آپ سے کہونگا کہ ان لوگوں کو ووٹ دیں جو آپ کے درمیان ہیں۔ مجھے تو لگ رہا ہے پی ایس پی بہت بڑے مارجن سے جیتنے والی ہے ۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کے بیانیے سے اتفاق نہیں،ماروی میمن

شیئر: