Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم کو ہیلی کاپٹر سے اڈیالہ منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور.. نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو وطن واپسی پر لاہور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کرنے فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور (ر) میجر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھاجس میں ہیلی کاپٹر مانگ لیا ۔ چیئرمین نیب ہیلی کاپٹر کے حصول کیلئے وزارت داخلہ و وزارت دفاع سے رابطہ کریں گے۔خط میں درخواست کی گئی کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو بھی انتظامی طور پر جیل بلایا جائے۔ خط میں تجویز دی گئی کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کیا جائے ۔ دوسری جانب نواز شریف اور مریم نواز کی آمد پر مسلم لیگ ن نے استقبال کےلئے حکمت عملی مرتب کررکھی ہے ۔لاہور میں ریلی نکالی جائے گی امکان ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز گرفتاری میں رکاوٹیں ڈالی جائیں گی ۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف کے بیانیے سے اتفاق نہیں،ماروی میمن

شیئر: