Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمیشہ چندہ لیا ہے دیا نہیں،عمران خان

اسلام آباد...تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ چندہ لیا ہے دیا نہیں۔ ایک صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے بھاشا اور مہمند ڈیم بنانے کیلئے فنڈ قائم کیا ہے۔ تحریک انصاف اس فنڈ میں کتنے پیسے دے گی ۔ عمران خان نے جواب میں کہا کہ ہمیشہ چندہ لیاہے دیا نہیں۔میں نے کبھی شوکت خانم اسپتال اور کبھی نمل کیلئے چندہ اکھٹا کیا۔واضح رہے کہ مسلح افواج نے ڈیمز فنڈ میں2 دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ذاتی حیثیت میں 15لاکھ روپے دئیے ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی ڈیم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔
مزید پڑھیں:بھاشا اور مہمندڈیمز کیلئے مسلح افواج کا اقدام

شیئر: