لڑائی کے اختتام کا وقت آگیا،مریم نواز
لاہور... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا واپس آنے سے روکنے کے لئے آخری کوشش ہے۔آپ جتنی مرضی وضاحتیں کریں لوگوں کو حقیقت کا پتہ ہے۔ہمارے ارادے متزلزل نہیں بلکہ اور پختہ ہو گئے۔انہوں نے ہر قسم کا حربہ استعمال کر کے دیکھ لیا ۔ ہر مرتبہ اللہ تعالی نے ان کی چال کو انہی پر الٹا دیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھاگنے کے لئے نہیں جا رہے۔ گرفتاری کے لئے پاکستان جا رہے ہیں۔ائیرپورٹ سے باہر جائیں گے۔عوام سے ملیں گے،عوام سے خطاب کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ 70 برس سے جو لڑائی جاری تھی، اب اس کے اختتام کا وقت آ گیا ۔ اب 70 اور 80 کی دہائی کا ماحول نہیں جب لوگوں کو کنٹرول کیا جاتاتھا۔ جتنی زیادہ وضاحتیں آئیں گی۔لوگ اتنے زیادہ ایکسپوز ہو جائیں گے۔گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے ن لیگ کے ارادے متزلزل نہیں ہوں گے۔ سازش کے منصوبہ سازوں کو پتہ ہے کہ نواز شریف کو سب سے بڑی عوامی حمایت حاصل ہے۔وہ عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عوام سے دور رکھنا ایک سطحی سوچ ہے۔ مخالفین جو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ نتائج اس کے برعکس آ رہے ہیں ۔ عوام کو پتہ ہے کہ اصل حقیقت کیا ہے۔