Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے،نواز شریف

لندن... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کاعمل شروع ہوچکاہ۔ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے۔ کسی اور ادارے کی مداخلت قبول نہیں کرینگے۔(ن)لیگ کے بندے توڑ کر عمران خان کی پارٹی سے جوڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بھی خدمات ہیں۔ اس جنگ میں دشمنوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو سیلوٹ کرتا ہوں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جو کچھ آج ہورہا ہے، اس سے الیکشن کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ الیکشن کمیشن تمام انتظامات اپنے ہاتھ میں لے۔انہوںنے کہا کہ ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے۔ دیکھ رہے ہیں کہ کس پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کسی پارٹی کے خلاف کچھ کیا جارہا ہے تو وہ مسلم لیگ (ن)ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کون سا کوئی گناہ کیا ہے؟ پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے اور ہم محب وطن لوگ ہیں۔مجھ سے بڑا محب وطن اور کون ہوسکتا ہے؟ میرے اندر پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ مسلم لیگ نے پاکستان کو بنایا اور آج اسی پارٹی کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10سال سزاسنائی گئی۔نام ای سی ایل پرڈالنے سے کیافرق پڑتاہے؟مسلم لیگ(ن)کو نشانہ بنایاجارہاہے۔ آئین کے وفاداروں کے ساتھ ہیں۔ 
مزید پڑھیں:لڑائی کے اختتام کا وقت آگیا،مریم نواز

شیئر: