پشاور میں خودکش دھماکہ،ہارون بلورسمیت6جاں بحق
پشاور... پشاور میں اے این پی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش دھما کے میں اے این پی کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہارون بلور سمیت6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھما کہ پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کے دوران ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ خود کش تھا۔ ہارون بلور کے پہنچنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد 30 کے قریب ہے۔ متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے کے بعد اے این پی کے کارکنان بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔ جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ واضح رہے کہ ہارون بلور کے والد بشیر بلور 2012 میں قصہ خوانی بازار میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ،ہارون بلو زخمی ہوئے تھے۔