Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ ،بیٹی ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہیں؟،عمران خان

بشام ... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی چوروں کو شکست دے کر ملک کی تقدیر بدلنی ہے۔ آج بھی کہتا ہوں زر داری اور نوازشریف ملے ہوئے ہیں ۔بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوام نے اس مرتبہ تحریک انصاف کے امیدوار کو نہیں بلکہ نظر ئیے کو ووٹ ڈالنا ہے۔پیسہ بنانے کی سوچ رکھنے والوں کو شکست دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ پیشگوئی کرتا ہوں کہ آپ کے علاقوں میں خوشحالی آنے والی ہے۔ یقین دلاتا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کو نوکری کے لئے باہر نہیں جانا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ سوات ایکسپریس وے کی تعمیر کے باہر ملکی اور غیر ملکی سیاح یہاں آئیں گے۔ ہر سال سیاحت کے لئے 4 نئے ریزوٹ شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت ایسی چیز ہے کہ سو ئٹزرلینڈ کی سیاحت کی آمدنی پاکستان کی کل آمدنی کے برابر ہے۔ پاکستان کی خوبصورتی کے مقابلے میں سوئزرلینڈ کچھ نہیں ۔ حکومت میں آنے کے بعد سب سے پہلے سیاحت کے فروغ پر کام کریں گے۔ اس شعبے میں لوگوں کو سب سے پہلے نوکری ملے گی۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے دونوں جمعہ کو دھوم دھام سے لاہور آرہے ہیں لیکن کس منہ سے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی وکٹیں ایک گیند سے لینے کا انتظار کررہا ہوں ۔ آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چوروں کے گاڈ فادر نواز شریف اور آصف زرداری آپس میں ملے ہوئے ہیں۔یہ مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ نواز شریف دھاندلی میں پھنسے تو آصف زرداری نے ان کی مدد کی۔انہوںنے کہاکہ زرداری پر بھی اب بڑا منی لانڈرنگ کا کیس کھل گیا ۔میں تو بہت دیر سے انتظار کررہا ہوں ایک گیند سے زرداری اور نواز کی وکٹیں لوں۔ انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ والے نوازشریف اور مریم نواز کے استقبال کی تیاری ایسے کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ باپ بیٹی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کے راستے میں کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں جانے کے بجائے ڈاکو اسمبلیوں میں جاتے ہیں۔ ملک کو نقصان پہنچانے والے دندناتے پھررہے ہیں تو چھوٹے چوروں کو جیلوں میں کیوں رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے ،نواز شریف
 

شیئر: