کرنٹ لگنے سے 2بھائیوں کی موت
جھانسی۔۔۔۔برواساگر تھانہ علاقہ میں کھیت پر کام کرنے والے 2بھائی جانکی کشواہا اور سیتا رام کشواہا کھیت میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سیتا رام کی بیٹی لالی کھیت میں آپہنچی۔ اسے کھیت میں پڑے بجلی کے تار سے کرنٹ کا جھٹکا محسوس ہواتو اس نے اپنے والد سیتا رام کو بتایا ۔جب وہ کھیت کے کنارے پہنچا تو کرنٹ کی زد میں آگیا۔بھائی کو بچانے کیلئے جانکی کشواہا آگے بڑھا تو وہ بھی کرنٹ کی زد میں آگیااور دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔حادثے کی خبر سن کرعلاقے میں بھیڑجمع ہوگئی۔ اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کوقبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔واقعہ کی چھان بین شروع کردی گئی۔