الیکشن کے بائیکاٹ سے فرق نہیں پڑے گا،شجاعت
اسلام آباد... مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ شکست سے خوفزدہ لوگ انتخابات کے بائیکاٹ کی بات کرتے ہیں تاہم الیکشن مقررہ وقت پر ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ بدھ کوگجرات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت حسین نے پشاور دھماکے کی شدید میں مذمت کی اور بلور خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی جماعت کا الیکشن سے بائیکاٹ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا انتخابات مقررہ وقت پر ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، تاہم شکست سے خوفزدہ لوگ بائیکاٹ کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ وہ دراصل انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔