Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹ کو عزت دو چوروں کو نہیں،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شکست (ن) لیگ کا مقدر بن چکی ہے ۔تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔ آج تحریک انصاف نہ ہوتی تو پیپلزپارٹی اور ن لیگ باریاں لیتے رہتے ۔ آصف زرداری اور نوازشریف نے ملک پر قرضے چڑھائے جو حکومت چلی جاتی ہے وہ خالی خزانہ اور فضل الرحمن کو چھوڑ کر جاتی ہے۔ 25 جولائی کو نئی صبح نظر آرہی ہے۔ بورے والا میں پارٹی جلسے اور اسلام آباد میں اقلیتی کنونش سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جس نے کوئی کام نہیں کیا وہ وزیراعظم بننا چاہتاہے۔ قانون کے بغیر ملک ترقی نہیں کرے گا۔ قانون کی بالادستی کیلئے کوشش کرنا ہوگی۔ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنا ئیں گے ۔ قوموں کی ترقی کیلئے انصاف کا نظام بہتر ہونا چاہیے۔ باریاں لینے والے سیاستدان عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں جبکہ بھائی کہتا تھا کہ الحمد اللہ ساری پراپرٹی ہماری ہے۔ شریف خاندان قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی۔قانون صرف کمزور طبقے پر لاگو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے۔اقتدار میں آکر بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے ۔آج تک جتنی پالیسیاں بنائی گئیں سب امیروں کے فائدے کیلئے بنائی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو نظر ئیے کو ووٹ دینا ہے۔ یہ نظریاتی الیکشن ہے ووٹ کو عزت دو لیکن چوروں کو عزت مت دینا۔ 
مزید پڑھیں:جیل یا پھانسی،میرے قدم نہیں رکیں گے ،نواز شریف

شیئر: