Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں دہشتگرد حملے کی سازش ناکام

نئی دہلی۔۔۔۔۔سیکیورٹی ایجنسیوں نے نئی دہلی میں دہشتگرد حملے کی سازش ناکام بنا دی۔سیکیورٹی ایجنسیاں سازش پر 2017سے نظر رکھے ہوئے تھیں۔ایک افسر نے بتایا کہ خفیہ مہم میں آئی ایس کے کارندوں کے درمیان ایک شخص بھیجا گیا اوردہلی کے لاجپت نگر میں اس کی رہائش کی ریکی کی گئی۔ افغان دہشتگرد نے دہلی کے انجینیئر نگ کالج میں داخلہ لیا اور مختلف شہروں کے چکر لگاتا رہا جسے افغانستان میں امریکی فوج نے حراست میں لے رکھا ہے۔ نئی دہلی میں حملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب افغانستان ، دبئی اور ہند میں مشترکہ دہشتگردانہ سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی ۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردایک دوسرے سے رابطے میں تھے ۔ آئی ایس کے 12کارندوں کوبم کی تربیت دینے کے بعد دنیا کے مختلف علاقوں میں بھیجا گیا۔ہندوستانی گرگے نے افغان شہری کولاجپت نگر میں محفوظ ٹھکانہ فراہم کیاجس نے دہلی ہوائی اڈے ، آنسل پلازہ مال، بسنت کنج مال کے علاوہ ایکسٹینشن بازار جیسے مقامات کا جائزہ لیاتھا۔ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں تعلیمی اداروں میں مشکوک طلبہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔
مزید پڑھیں:- -- - -گورکھپور: بچوں کی موت کے کلیدی ملزم ضمانت پر جیل سے باہر آگئے

شیئر: