Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف نے لندن میں قیمتی جائداد بیچ دی؟

 اسلام آباد ...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ بات پورے دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف نے پچھلے دو سالوں میں لندن میں اپنی قیمتی ترین جائیدادیں بیچ دی ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے ایون فیلڈ والی جائیداد بھی بیچنے کی کوشش کی لیکن نواز شریف ایون فیلڈ ہاوس کو بیچنے میں ناکام رہے۔اس کے علاوہ نواز شریف نے لندن میں اپنی ساری قیمتی جائیداد بیچ دی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ کہ نواز شریف نے لندن کی میجر پراپرٹی ہائیڈ پارک کے اردگرد کی جائیداد بیچ دی ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ مجھے تحریک انصاف نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی دعوت بھی دی علیم خان نے کہا کہ وہ مجھے لاہور میں گھر بھی دیں گے۔ انتخابی مہم کے لئے پیسہ بھی دیں گے لیکن میں نے لاہور سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ راولپنڈی کا ہوں اور راولپنڈی سے ہی الیکشن لڑوں گا۔
مزید پڑھیں:مچھ جیل کی بھی صفائی

شیئر: