نواز شریف نے فرض نبھا دیا، اب عوام کی باری ہے‘ مریم
ابوظبی: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف گزشتہ روز لندن سے پاکستان کے لیے روانگی کے بعد ابوظبی پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی عدالت سے سزا پانے کے بعد دونوں سیاسی شخصیات نے پاکستان اآنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے نجی ائرلائن کے ذریعے آنے کا شیڈول جاری کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز ابوظبی میں مختصر قیام کے بعد آج شام لاہور کے لیے روانہ ہوں گے اور شام پونے سات بجے لاہور ائرپورٹ پر پنچیں گے۔
اس موقع پر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کا ایک وڈیو پیغام ٹوئٹر پر جاری کیا ہے جس میں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھرا ہے۔ میں یہ قربانی آپ کی نسلوں اور پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہا ہوں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا، اب عوام کی باری ہے۔