نواز شریف اور مریم کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ لینڈ کرگیا
لاہور...سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا طیارہ 2 گھنٹے تاخیر کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔پہلے یہ پرواز جمعہ کی شام سوا 6 بجے لاہور پہنچنی تھیتاہم تاخیر کے باعث پونے 9 بجے لاہور پہنچی۔ نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جینیب انپی ٹیم کے ہمراہ ائیر پورٹ پر موجود ہیں ۔ہیلی کاپٹر کی مدد سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔ ہیلی کاپٹر پرواز کے لئے تیار کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنما 6 جولائی کوایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد گرفتاری دینے کے لئے پاکستان آئے ہیں ۔