انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے میں تمام پاکستانیوں سے اپنا کردارادا کرنے کی اپیل
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) احباب مکہ پاکستانی گروپ نے 2مختلف صوبوں میں ایک ہی دن ہونے والے دھماکو ںپر غیر معمولی تشویش کا اظہار کردیا۔ پشاور ، بنوں اور بلوچستان میں دھماکوں کی اطلاعات ملنے پر احباب مکہ نے پاکبانوں سے اپیل کی کہ ملکی حالات کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں ہر پاکستانی اپنا کردارادا کرے اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے میں ہر ممکن تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کیلئے اس وقت ملک کے حالات بڑا چیلنج ہیں۔ سیاسی حالات کی خرابی کے بعد امن و امان کی صورتحال بھی بگڑ رہی ہے۔ اس سے عوام میں غیر یقینی صورتحال کے اندیشے جنم لے رہے ہیں۔ تشویش کا اظہار کرنے والوں میں ملک اللہ بخش کلیانی، راجہ پرویز، ڈاکٹر سعید گلگتی، عبدالمالک المہند، راجہ اکرم، محمد سعید اعوان، حافظ عدیل پیرزادہ، حافظ عبداللہ بزنجو، احمد عطر جی، ابو عبدالرحمان ، مو لانا حسین ارشاد اور دیگر شامل ہیں۔