نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا،مریم نواز
لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گرفتاری سے قبل طیارے میں ٹوئٹر پر بیان میں کارکنو ں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا ۔اب آپ کی بار ی ہے ۔ دریں اثناءنواز شریف اور مریم کی گرفتاری کو عالمی میڈیا نے خصوصی کوریج دی اور لکھا کہ3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے وزیر اعظم اب جیل کا سامناکریں گے۔ نواز شریف اور مریم کی واپسی ن لیگ کی انتخابی مہم پر اچھا اثر ڈال سکتی ہے۔پارٹی کو نئی زندگی ملی ہے۔ادھر ٹوئٹر پرشیر آیا شیر آیا، ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔ لیگی کارکن اپنی قیادت سے اظہار یکجہتی کرتے رہے ۔