نواز شریف اور مریم کو دھوکہ دیا گیا،اعتزاز
اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف اورلیگی قیادت نے نوازشریف اور مریم نواز کو دھوکہ دیا ۔ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی، شہبازشریف، سعدرفیق ایئرپورٹ پہنچ ہی نہیں سکے؟خواجہ آصف، ایاز صادق،رانا ثناءاللہ، خرم دستگیر نے بھی نوازشریف کو تنہا چھوڑا لوہے کے چنے چبانے والا خواجہ سعد رفیق بھی نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو چاہئے تھا ایئرپورٹ ناکے تک ضرور پہنچتے، لیگی رہنماوں کو اندر جانے سے کوئی نہیں روکتا۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف اور مریم کےخلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے، (ن) لیگی لیڈروں نے سازش کے تحت خود کو غائب رکھا۔انہوں نے مشاہد اللہ خان کو لاہور ایئر پورٹ پر پہنچنے پر داد دی۔انہوں نے کہا کہ لیگی رہنماوں نے نواز شریف کو بلاکر منظر سے ہٹا کرپھنسا دیا ۔ا تنا بڑا دھوکہ اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھاجونوازشریف یامریم کےساتھ دیکھا ہے ۔