Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز جیل میں عام قیدی،بی کلاس لینے سے انکار

اسلام آباد...سابق وزیر اعظم نواز شریف صاجزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں بی کلاس کے حصول کےلئے درخواست دینے کا کہا  لیکن میں نے انکار کردیا۔ اڈیالہ جیل سے اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی دباو نہیں۔جیل میں عام قیدیوں کی طرح رہوں گی۔ مجھے عام قیدیوں والا کھانا دیا جائے۔ گھر سے بھی کھانا نہیں منگواوںگی ا ورنہ ہی مجھے گھر کا کھانا فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے قیدی بنایا گیا ہے تو جیل میں ایک عام قیدی کی طرح زندگی گزاروں گی ۔یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے جو کسی دباو کے تحت نہیں لیا۔ دریں اثناءقانونی ماہرین کے مطابق مریم نواز بی کلاس کے حصول کےلئے بنیادی شرائط پر پورا نہیں اترتیں۔ درخواست مسترد ہونے کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے یہ بیان جاری کیا ہے۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف کے ساتھ بڑی گیم ہوگئی،عمران

شیئر: