Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو سونے کیلئے بستر نہیں ملا

لندن ... سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحب زادے حسین نواز نے اڈیالہ جیل میں اپنے والد کے ساتھ برے سلوک پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حسین نواز نے کہا کہ ان کے والد کو رات کو سونے کے لئے بستر نہیں دیا گیا ۔ ٹوئٹر پر بیان میں سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو رات کو سونے کے لئے بستر نہیں دیا گیا۔غسل خانہ انتہائی غلیظ تھا ،عرصہ دراز سے صفائی نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں ۔یہ بنیادی حقوق ہیں جن کا روکنا تشدد ہے۔دریں اثناء نوازشریف کی ضروریات کے پیش نظران کاپرسنل اسٹاف، ذاتی استعمال کی اشیاءلے کراڈیالہ جیل پہنچا۔جیل حکام نے نوازشریف کے پرسنل اسٹاف کوسامان کی جانچ پڑتال کیلئے روکا۔ سامان میں نوازشریف کی ادویہ شامل ہیں۔ پرسنل اسٹاف کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات

شیئر: