نگراں وزیراعظم ناصرالملک کوئٹہ پہنچ گئے
اتوار 15 جولائی 2018 3:00
کوئٹہ..نگراں وزیراعظم ناصرالملک اتوار کو کوئٹہ پہنچ گئے۔ سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان علاءالدین مری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ناصرالملک نے شہید سراج رئیسانی کے خاندان سے تعزیت بھی کی۔ ناصرالملک گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے علاوہ امن و امان کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ نگراں وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر سراوان ہاوس اور دیگر اہم علاقوں کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ۔