Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہارون بلور پر خود کش حملہ،اپنوں کی کارروائی؟

  پشاور...سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بھتیجے اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلورکا قتل طالبان نہیں بلکہ ان کے اپنوں نے کیا۔انہوں نے کہا کہ طالبان نے تو حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ حملے میں طالبان ملوث نہیں بلکہ ہمارے اپنے ملوث ہیں۔ غلام احمد بلور نے شعر سناتے ہوئے کہا کہ دیکھا جو تیر کھا کر کمین گاہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی۔ ہمیں ایسی معلومات ملی ہیں کہ اس واقعہ میں اپنوں کا ہاتھ ہے۔انہوںنے کہا کہ ہارون بلور کے قتل میں وہ لوگ ملوث ہیں جنہیں اس واقعہ سے فائدہ پہنچا۔ سانحے سے طالبان کو تو کوئی فائدہ نہیں ہونا تھا۔ہمارے مخالفین سمجھتے ہیں کہ ڈر جائیں گے لیکن الیکشن سے بھاگنے والے نہیں۔ا ن کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔ دشمن ہمیں مارتے جائیں گے اور ہم لڑتے جائیں گے لیکن پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے میدان میں اتریں گے ۔پی کے 78 میرے بیٹے شہید ہارون بلور کی نشست ہے۔ وہاں ایسا امیدوار لائیں گے جو جیتے گا۔
مزید پڑھیں:امیدواروں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے ،ناصر الملک

شیئر: