چمن: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے سابق سینیٹر اور اے این پی کے رہنما داؤد خان اچکزئی زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے علیزئی میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار انجینئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر داؤد اچکزئی زخمی ہو گئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق سیکورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب داؤد خان اچکزئی کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ انجینئر زمرک اچکزئی پی بی 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -نواز اور مریم کی جیل میں سیکورٹی سخت