Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں قربان علی بھٹی کے اعزاز میں عشائیہ

تقریب میں پاکستان میں بم دھماکوں کی مذمت، زخمیوں کی جلد شفا یابی نیزملک میں امن و سلامتی کیلئے دعا کی گئی
جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
 عسیر ریجن کی معروف سماجی اور عسیر کرکٹ لیگ کے صدر قربان علی بھٹی کے اعزاز میں سیٹھ صوبیدار شاہ نے عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کا مقصد قربان علی بھٹی کی سماجی اور تفریحی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
    سید صوبیدار شاہ نے معزز مہمان کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ قربان علی بھٹی پاکستانی کمیونٹی کے روح رواں ہیں۔ سماجی خدمات میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔ کرکٹ کے حوالے سے انکی گرانقدر خدمات کو کمیونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آج کی تقریب کا مقصد انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ کمیونٹی کے مسائل کیلئے سفارتخانہ ریاض اور قونصلیٹ جدہ سے ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں ۔ بیروزگار پاکستانیوں کو روزگار کیلئے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو یا دہانی کرواتے رہتے ہیں۔ جیسے ہی کوئی آسامی خالی ہوتی ہے وہاں پر بیروزگار پاکستان کو پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے عشائیہ تقریب میں اپنے سعودی بھایوں کیلئے عربی زبان میں قربان علی بھٹی کا تعارف بھی کرایا جسے معزز مہمانوں نے سراہا اور انکی خدمات کی تعریف کی۔
    قربان علی بھٹی نے سیٹھ صوبیدار شاہ کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعارف بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ میں کمیونٹی کے مسائل حل کروانے کیلئے جدوجہد کرتا ہوں۔ میرا یہ اخلاقی اور قومی فرض بھی ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک رہنا چاہئے۔ اعلیٰ عہدوں پر فائز پاکستانی خالی اسامیوں پر اپنے ہموطنوں کو ترجیح دیا کریں۔ انہوں نے کرکٹ کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ علاقے میں اعلیٰ قسم کی کرکٹ کھیلی جارہی ہے جس کا سہرا عسیر کرکٹ لیگ کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے عسیر کرکٹ لیگ کے نومنتخب چیئرمین محمد افضل بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انکی خدمات قابل قدر ہیں۔ افضل بٹ ایک تجربہ کار شخصیت ہیں۔ وہ  تیسری بار عسیر کرکٹ لیگ کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ کرکٹ کے فروغ میں انکا کردار بہت اہم رہا ہے۔ انہوں نے ان کی اور دیگر  ساتھیوں فراست اللہ آفریدی، اصغر خان، ارشد بٹ، ریاض چوہدری، خالد چوہدری، محمد نصیر، شوکت علی شاد، عبدالصبور بٹ، خرم شہزاد، ملک محمد ریاض کی خدمات کو بھی سراہا۔
    تقریب میں پاکستان میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ دھماکوں میں شہید ہونے والوںکی بخشش اور لواحقین کے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد شفا یابی نیزملک میں امن و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -2صوبوں میں ہونیوالے دھماکوں پر احباب مکہ پاکستانی گروپ کا اظہار تشویش

شیئر: