Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عثمانیہ یونیورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد ستمبر میں ہوگا

    حیدرآباد- - - - حیدرآباد کی  عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس رامچندرم نے کہا کہ   کانوکیشن ستمبر میں منعقد کیاجائے گا۔   اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جلدجاری کیاجائے گا ۔کانوکیشن کی  ڈگریوں کے لئے درخواستیں داخل کرنے کیلئے امیدواروں کو  مناسب وقت دیاجائے گا۔ کانوکیشن کی تقریب میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے  علاوہ سرکردہ شخصیات رتن ٹاٹااوراڈوب کے سی ای او  شنتنو نارائن کو  مدعو کیاجائے گا۔ کانوکیشن کے موقع پر انتظامیہ نے 1600سے زائد امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں اور 600گولڈ میڈلزسے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح ہو کہ تلنگانہ کو  ریاست کا درجہ ملنے کے  بعد یونیورسٹی کا  یہ پہلا کانوکیشن ہے ۔آخری کانوکیشن  2013ء  میں منعقد کیاگیا تھا ۔  وزارت  فروغ انسانی وسائل نے  یونیورسٹیز کو    ہدایت دی ہے کہ  وہ  ہر سال کانوکیشن منعقدکرنے کا اہتمام کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -سابق کرکٹراظہرالدین سکندرآباد سے انتخابات لڑنے کے خواہشمند

شیئر: