ن لیگ کے امیدوار شیخ آفتاب پر قاتلانہ حملہ
اٹک... سابق وفاقی وزیر اور این اے55 اٹک سے ن لیگ کے امیدوار شیخ آفتاب احمد قاتلانہ حملے میں بچ گئے۔ اپنے حلقے کامرہ میں انتخابی مہم سے واپسی پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ یہ واقعہ سٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا ۔گولیاں لگنے سے گاڑی میں سوراخ ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے پہلے ان سے سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔