Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری ظہیر تحریک انصاف میں شامل

 
لاہور.. پیپلزپارٹی کے لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوارچوہدری ظہیر نے تحریک انصاف میں شمولیت اور انکے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔ منگل کو پیپلزپارٹی کے این اے124کے امیدوار چوہدری ظہیرنے تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے دوران پریس کانفر نس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی تباہی کا کوئی اور نہیں وہ خود ذمہ دار ہیں دونوں جماعتوں نے ملک میں لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیاپاکستان کے عوام اب انکے ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ سے یہ کہہ رہی ہے کہ کسی اور نہیں عوام کے سہارے ہی اقتدار میں آئیں گے اس لئے خلائی مخلوق کی باتیں کر نےوالوں کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں جب اقتدار میں آکر ملکی مسائل حل کئے جا ئیں تو پھر کوئی طاقت کسی کو انتخابات میں شکست نہیں دے سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آنےوالی حکومت کےلئے بہت بڑے چیلنجز ہوں گے مگر عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے پاس ایسی ٹیم موجود ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن کر ےگی ۔ پیپلزپارٹی سے تحریک انصاف میں شامل ہونےوالے چوہدری ظہیر نے کہا کہ عمران خان ملک میں کر پشن اور ظلم کے خلاف جہاد کر رہے ہیں پیپلزپارٹی اپنے منشور سے ہٹ چکی ہے اس لئے آج سے تحریک انصاف  میں شامل ہو رہا ہوں انکے امیدواروں کی کامیابی
 کےلئے دن رات بھر پور کام کروں گا ۔

شیئر: