Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹ

- -- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -  - - - - - -- - - - - - - - - -

 

 شہزاد اعظم ۔ جد ہ

ووٹ پھر ہم نے دے دیا تجھ

کو یہ مرے اعتبار کی حد تھی

بال سارے ہی اُڑ گئے میرے

یہ مرے انتظار کی حد تھی

10روپے تجھ کو قرض دے ڈالا

یہ تو میرے اُدھار کی حد تھی

سوکنیں 4 ہیں مرے گھر میں

یہ مرے اختیار کی حد تھی

سارے چہرے پہ تھوپ لی کالک

یہ تو میرے سنگھار کی حدتھی

قاتلوں میں بھی نام تھا اُس کا

الفتِ پائدار کی حد تھی

شور اس نے اسمبلی میں کیا

وہ تو چیخ و پکار کی حد تھی

شیئر: