Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی میں دودھ کا بحران جاری، شیتکاری سنگٹھن کے کارکن گرفتار

ممبئی۔۔۔۔ممبئی اور اس کے اطراف میں دودھ فراہم کرنیوالے کسانوں اور تنظیموں کی ہڑتال کا اثر نظر آنے لگا ہے۔ہڑتال کی وجہ سے ڈیری کمپنیوں نے دودھ سڑکوں اور شاہراہوں کی بجائے ٹرینوں کے ذریعے مختلف علاقوں میں پہنچانے کا کام شروع کردیا ہے۔دریں اثناء پونے میں دودھ لے جانے والے ٹینکرز کو روکنے کی کوشش کرنے والے سوابھیمان شیتکاری سنگٹھن کے 3کارندوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ہڑتال کی سربراہی کرنیوالے رکن پارلیمنٹ اور سوابھیمانی تنظیم کے صدر راجو شیٹی نے کہا کہ ہم گوا ، کرناٹک اور کیرالا کی طرح کسانوں کیلئے براہ راست 5روپے کی سبسڈی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ناسک ، کولہا پور سے ایک درجن دودھ کے ٹینکرز سیکیورٹی کی نگرانی میں روانہ کئے گئے۔ پونے ، ناسک، کولہا پور ، سانگلی ، بیڑ، پال گھر، بلڈھانا، اورنگ آباد اور شولا پور میں دودھ سے بھرے ٹینکرز روک کر سڑکوں پر بہا دیاگیا۔مہاراشٹر میں تحریک کی سربراہی کرنیوالی تنظیم سوابھیمانی شیتکاری سنگٹھن کے کارکنوں کی جانب سے مختلف مقامات پر دودھ فراہم کرنے والے دکانداروں کے ساتھ مارپیٹ کا واقعہ بھی سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -گریٹر نوئڈامیں 6منزلہ عمارت منہدم،20افراد ملبے تلے دب گئے

شیئر: