دبئی میں پاکستانیوں کی جائداد کی تفصیلات بھی مل گئیں
اسلام آباد... ایف بی آر نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی دبئی میں موجود جائداد اور آمدنی کی تفصیلات بھی مل گئیں۔ دبئی ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے موصول ہونے والے اعداد و شمار میں پاکستانیوں کو جائداد کے کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات شامل ہیں۔ ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کردی ۔ ایف بی آر نے عوام پر زور دیا کہ ٹیکس اسکیم سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔اسکیم میں ٹیکس کی کم شرح، جرمانے اور قانونی کارروائی سے فراہم کیا جانے والا قانونی تحفظ اسے بہترین اسکیم بناتا ہے۔ یہ عوام کیلئے ملک میں اور بیرونِ ملک موجود اپنی خفیہ آمدنی اور اثاثوں کا ظاہر کرنے کا بہترین موقع ہے۔