عمران خان کی توہین آمیز تقاریر کا نوٹس
اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے دوران نازیبا اور توہین آمیزتقاریر کا نوٹس لیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت2نجی اخباروں کے نمائندوں کو طلب کر لیا ۔ملی مسلم لیگ کے امیدوار چوہدری سعید احمد گجر کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت بھی ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مختلف جلسوں کے دوران دیگر سیاسی جماعتوں اور رہنماوں کے خلاف توہین امیز اور نازیبا الفاظ کے استعمال کا نوٹس لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس اخبارات میں شائع شدہ خبروں کے بعد لیا ۔2 نجی اخباروں کے اسلام آباد میں بیوروچیفس کو بھی طلب کر لیا ۔ الیکشن کمیشن ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ اور اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری سعید احمد گجر کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت بھی کرے گا ۔